جموں و کشمیر ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس
نئی دہلی .... خاتون جج جسٹس گیتا متل کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ صدر رام ناتھ کووند نے انکے تقرر نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔ جسٹس متل دہلی ہائیکورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے کام کررہی تھیں۔ سپریم کورٹ کے کولیجیم نے انکی تقرری کی سفارش کی تھی۔ وہ اپریل 2017ءسے دہلی ہائی کورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے کام کررہی تھیں۔ انہیں 20فروری 2006ءکو دہلی ہائیکورٹ کا مستقل جج بنایا گیا تھا۔ اس سے قبل انہیں 16جولائی 2004ءکو ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج بنایا گیا تھا۔