Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئر مین نیب کو ہائی پروفائل کیسوں پر بریفنگ

لاہور...چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال لاہور پہنچ گئے۔ چیئرمین نیب کو ڈی جی نیب لاہور مختلف اہم ہائی پروفائل کیسوں کے حوالے سے بریفنگ دینگے ۔ سابق پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی 56 کمپنیوں میں مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائیگی۔ چیئرمین نیب کو اورنج لائن ٹرین منصوبے میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائیگا ۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ چیئرمین نیب دو دن لاہور میں رہیں گے۔ نیب افسران کے مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے افسران سے خطاب بھی کرینگے۔
مزید پڑھیں:پنجاب میں گورنر کون ہوگا؟
 

شیئر: