نئی دہلی ۔۔۔۔۔۔جموں و کشمیر کوخصوصی ریاست کا درجہ دینے والی دفعہ 35 اے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائردرخواست پر آج عدالت عظمی نے سماعت ملتوی کردی ۔ چیف جسٹس دیپک مشرا پرمشتمل بنچ نے کہا کہ اس معاملہ پر اگلی سماعت 27 اگست کو ہو گی۔ واضح ہو کہ دہلی کی این جی او’ وی دی سٹیزن‘ نےدفعہ 35کو تفریق پر مبنی بتاتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔دفعہ 35 اے سے متعلق فریقین کے دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس دیپک مشرا نے کہا کہ اس معاملہ پر 3 ججوں کو سماعت کرنا تھی۔ ان میں سے ایک جج آج نہیں آئے لہذا اس پر سماعت نہیں کی جا سکتی ہے۔وہیں دوسری جانب اس دفعہ کی حمایت میں علیحدگی پسندرہنماؤں نے جموں و کشمیرمیں ہڑتال کا اعلان کیا۔ اسی وجہ سے جموں سے امرناتھ یاترا2 دنوں کے لئے معطل کر دی گئی ۔ہڑتال کے پیش نظر وادی میں ٹرینیں معطل کردی گئیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ یہ اقدامات احتیاطی طور پر اٹھائے گئے ہیں۔جنوبی کشمیر میں ننون پہلگام بیس کیمپ اور وسطی کشمیر میں واقع بل تل بیس کیمپ سے کسی بھی گاڑی کو جموں کی طرف جانے کی اجازت نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سیاحوں کی گاڑیوں کی آمدورفت احتیاطی طور پر بند کردی گئی۔
کیا ہے دفعہ 35 اے؟