مسلم لیگ ن کیجانب سے دیئے گئے الوداعیہ کے شرکاءکے تاثرات
ریاض (ذکاءاللہ محسن )معروف تاجر ملک اظہر کے اعزاز میں مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر شیخ سعید احمد کی جانب سے الوداعیہ دیا گیاجس میں مسلم لیگ ن ریاض کے دیگر عہدیداروں نے بھی بھر پور شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ سعید احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک اظہر کمیونٹی کے ساتھ پارٹی میں بھی بہت مقبول رہے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کے شانہ بشانہ رہے۔ اس کے علاوہ پارٹی کی خدمات میں بھی ان کا کردار ہمیشہ قابل ستائش رہا ہے اور اب یہ ہمیشہ کے لئے پاکستان جا رہے ہیں تو ہم ان کی کمی ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے۔ریاض ریجن کے صدر ڈاکٹر سعید احمد وینس کا کہنا تھا کہ ملک اظہر جیسی ہر دلعزیز شخصیت کے جانے کا دکھ ضرور رہے گا کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی کے35 سال ہمارے ساتھ گزارے ہیں۔ انہوں نے جس طرح اپنے حسن اخلاق کے ساتھ وقت گزارا اس سے ان سے جذباتی رشتہ بن چکا ہے مگر یہ اب پاکستان روانہ ہو رہے ہیں تو ہم ان کےلئے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک ان کو وہاں بھی کامیاب رکھے اور یہ ترقی کی نئی منازل طے کریں ۔ ملک اظہر نے کہا کہ میں اپنے ساتھ برس ہا برس کی یادیں اور دوستوں کی محبتیں سمیٹ کر ساتھ لیکر جا رہا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ سعودی عرب میں مجھے اپنے خاندان جیسے دوست اور کمیونٹی میسر رہی۔ میں یہاں بھی مسلم لیگی ورکر تھا پاکستان جاکر بھی مسلم لیگ کا بھرپور ساتھ دوں گا۔ اس کے علاوہ میں سمجھتا ہوں کہ مسلم لیگ ن ملک کی ایسی جماعت ہے جس نے ملک و قوم کو بہت کچھ دیا ہے۔ مسلم لیگ کا نظریہ ملکی ترقی ہے اور ہم اس پر ہمیشہ کاربند رہیں گے۔ پوری مسلم لیگ نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر پورا یقین رکھتی ہے۔تقریب میں چوہدری فریاد احمد، چوہدری بشیر احمد، محمود احمد باجوہ، شیخ ارشد،سجاد چوہدری،عابد علی،وقار نسیم وامق، محمد اصغر چشتی،مخدوم امین تاجر،حافظ عبدالوحید،عدنان اقبال بٹ نے شرکت کی۔