فادرز ڈے پرعمران کی خصوصی فلم
بالی وڈ کے اداکار عمران ہاشمی نے کہاہے وہ ' فادرز ڈے' کے حوالے سے ایک خصوصی فلم میں کام کرینگے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکار عمران ہاشمی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر مداحوں کو خوشخبری دی ہے کہ وہ فادرز ڈے کے حوالے سے بننے والی فلم میں کام کرینگے۔یہ 120 بچوں کے اغوا کی کہانی ہے جسکی مسٹری سلجھانے میں عمران ہاشمی مرکزی کردارادا کرینگے ۔عمران اس فلم کا کوئی معاوضہ بھی نہیں لیں گے۔