اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بانڈز جاری ہونگے
اسلام آباد... تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو آزاد کرنے کے لئے ڈ یل کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کرنٹ اکاونٹ خسارے پر قابو پانے کے لئے ہمارے پاس مختلف آپشنز موجود ہیں۔ ا وورسیز پاکستانیوں کے لئے بانڈز جاری کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس آئی ایم ایف، کمرشل قرضے اور دوست ممالک سے مدد حاصل کرنے کے آپشنز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری ریلیف نہیں دے سکتے مگر پہلے 100 روز میں سمت کا تعین کر لےں گے۔ تحریک انصاف عوام سے کسی معاہدے یا فیصلے کو نہیںچھپائے گی بلکہ گزشتہ حکومت کی جانب سے کئے گئے معاہدوں کو پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔ اسٹیل مل اور پی آئی اے سمیت 200 اداروں کی نجکاری کی بات نہیں کی بلکہ خسارے میں چلنے والے اداروں کو ویلتھ فنڈ میں ڈالیں گے ۔ اسد عمر نے کہا کہ ملک مےں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری ہو رہا ہے۔ ایف بی آر کا نیا چیئرمین لائیں گے ۔ ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں کمی کریں گے ۔ سابقہ حکومت کی جانب سے کئے گئے معاہدے برقرار رکھے جائیں گے۔ سی پیک منصوبوں کو مزید فعال اور موثر بنایاجائے گا ۔سابقہ حکومت کی جانب سے ایل این جی درآمد کے معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔