اسلام آباد میں اپوزیشن کا احتجاج‘ سیکورٹی پلان تیار
اسلام آباد: گزشتہ ماہ ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اسلام آباد دفتر کے باہر اپوزیشن کے مظاہرے میں پیپلز پارٹی اور متحدہ مجلس عمل سمیت 7 جماعتیں شامل ہیں جبکہ ن لیگ کی قیادت نے بھی اپنے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو احتجاج میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے پی کے کے کئی اضلاع میں دھرنا دے گی اور پشاور میں موٹر وے ٹول پلازہ پر بھی احتجاجی دھرنا بھی دیا جائے گا۔ احتجاج میں شرکت کے لیے اے این پی نے بھی کارکنوں کو اسلام اباد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔ احتجاج میں شامل ہونے کے لیے جماعت اسلامی اور پی پی کو بھی دعوت دی گئی ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاجی کال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ اراکین پارلیمان کے سواکسی کو بھی الیکشن کمیشن کے سامنے جانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ ریڈزون کے داخلی راستوں کو کنٹینر رکھ کر سیل کرنے پر بھی غور جاری ہے ۔