Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرانے کا اعلان

اسلام آباد: عام انتخابات میں دھاندلی اور آر ٹی ایس سسٹم کے ناکام ہونے پر سینیٹ کی کمیٹی برائے داخلہ کی جانب سے تحقیقات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر رحمن ملک کی زیر صدارت داخلہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام داخلہ سیکرٹڑیز کو انتخابات کے بعد بیلٹ پیپرز کچرے سے برآمد ہونے کے معاملے کی تحقیقات کی بھی ہدایت کی گئی۔ علاوہ زیں دھاندلی کے الزامات اور آر ٹی ایس سسٹم کی خرابی سے متعلق بھی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جس انگوٹھے سے ہم لیڈر منتخب کرتے ہیں اس کا بیلٹ کچرے سے ملتا ہے۔ لہٰذا شکایات کی تحقیقات پارلیمانی کمیٹی سے کروائی جائے گی۔نگراں وزیر داخلہ اعظم خان نے کمیٹی کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون فراہم کیا۔ الیکشن کے روز میں نے خود سیکورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی۔
 

شیئر: