شریف خاندان کی سزا کیخلاف درخواست‘ عدالتی بنچ ٹوٹ گیا
لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف درخواست کی سماعت کرنے سے جج نے معذرت کرلی جس کے بعد اہم کیس کے لیے تشکیل دیا گیا بنچ ٹوٹ گیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا کی زیر سربراہی جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس مجاہد مستقیم احمد پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کا فل بنچ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف درخواست پر تشکیل دیا گیا تھا جس کے آغاز پر ہی جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔ جسٹس شمس محمود مرزا کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی وجوہ کی بنیاد پر اس کیس کی سماعت نہیں کرسکتے ۔ اس لیے چیف جسٹس سپریم کورٹ اس کیس کی سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دیں۔