Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکیوں کو متاثر کرنے کیلئے پہنتا تھا دن میں 4،5شرٹ اور کوٹ

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کانوجوان دبلا پتلا ہونے کی وجہ سے 4،5شرٹ کے اوپر کوٹ پہنتا تھا تاکہ لڑکیاں متاثر ہوں۔ اس نے ایک مالدار گھرانے کی لڑکی سے غلط بیانی کرکے شادی تک کرلی مگر آر کے پورم میں ایک بڑے پبلک اسکول میں ایڈمیشن کرانے کے نام پردھوکہ دہی کے معاملے میں پولیس کے شکنجے میں پھنس گیا۔اس کے بعد نوجوان کی قلعی کھل گئی۔ڈی سی پی وجے کمار نے بتایا کہ گرفتارشدہ دھوکہ باز کا نام ترون پوددار ہے جوبہار کے ضلع دربھنگہ کا رہنے والا ہے۔ وہ رانی باغ میں رہتا تھا ۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 2لیپ ٹاپ، ایک موبائل ، ایک بڑی ایوی ایشن کمپنی کا فرضی آئی ڈی کارڈ ، 8ڈیبیٹ اور کریڈٹ کارڈز ، 8سم کارڈ اور ایک کتاب جس کے اصل مصنف کی جگہ اس نے اپنا نام تحریر کیاتھابرآمد کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ دھوکہ باز نے جنک پوری کی رہنے والی خاتون سے بچے کے ایڈمیشن کیلئے فرضی فارم دیکر ساڑھے 8لاکھ روپے اینٹھ لئے تھے ۔ متاثرہ خاتون جب اسکول پہنچی تو پتہ چلا کہ ان کے بچے کا اسکول میں داخلہ ہی نہیں ہوا۔خاتون نے اس کی شکایت جنک پوری پولیس اسٹیشن میں درج کرادی تھی۔پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ اپنے ٹھکانے تبدیل کیا کرتا تھا، اور سائبر سیل کی ٹیم وابستہ ہوگیا تھا۔ اس نے مزید بتایا کہ وہ دبلا پتلا ہونے کی وجہ سے کوٹ کے نیچے 4،5شرٹ پہنتا تھا تاکہ لڑکیاں اس سے مرعوب ہوں اور لگژری کار کے ساتھ 2باڈی گارڈبھی  لیکر چلتاتھا۔ اسی ٹھاٹ باٹ کو دیکھ کر مالدار گھرانے کی لڑکی اس کے دام میں پھنس گئی جس سے منگنی بھی کرلی تاہم شادی سے قبل ہی اسکے دھوکہ باز ہونے کی قلعی کھل گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے انگریزی کی کتاب کے مصنف کے نام کی جگہ اپنا تحریر کرکے آن لائن شاپنگ سائٹ پر اپ لوڈ کردی ، فیس بک پر بھی جھوٹی باتیں تحریر کررکھی تھیں، یوٹیوب پر بھی غیر اخلاقی اور غیر قانونی کاموں میں سرگرم تھا۔ملزم نےکمپیوٹر سائنس سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔ انگلش رواں دواں شکل میں بول کر مالدار گھرانوں کی لڑکیوں اور خواتین کو فریب کا نشانہ بناتا ہے۔پولیس نے اس کے خلاف رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہردوئی کے بہبود نسواں مرکز سے19خواتین غائب

شیئر: