کروناندھی کی مرینا ساحل پر تدفین کے فیصلہ پر رو پڑے اسٹالن
چنئی ۔۔۔۔۔ڈی ایم کے کارگزار صدر ایم کے اسٹالن اپنے والد و ریاست کے سابق وزیراعلی کروناندھی کی چنئی کے مرینا ساحل پر تدفین کے ہائی کورٹ کے فیصلہ پر روپڑے۔ عدالت کے فیصلہ پرڈی ایم کے کے وکیل وی کناداسم نے یہ بات بتائی۔ عدالت کے اس فیصلہ کا ڈی ایم کے کے کارکنوں نےخوشی کا اظہار کیا اور اسے کامیابی سے تعبیر کیا۔ ڈی ایم کے سربراہ ایم کروناندھی دراوڑی سیاست کی ممتاز شخصیت تھی ان کا شمارتامل ناڈو کے کرشماتی رہنماوں میں ہوتا تھا جن کی عوامی زندگی 7 دہائیوں پر محیط ہے۔واضح ہو کہ ریاستی حکومت نے میرینا بیچ پر کروناندھی کی تدفین کیلئے جگہ مختص کرنے کے ڈی ایم کے کے مطالبہ کو مستردکردیا تھا جس کے بعد تنازع پیدا ہوگیا ۔ حکومت نے سابق وزرائے اعلی چکرورتی راج گوپال چاری اور کے کامراج کی یادگاروں کے قریب جگہ کی پیشکش کی تھی ۔