Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران جھرلو وزیر اعظم ہونگے ،سعد رفیق

لاہور...مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر  سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی دوبارہ گنتی رکوانے کے لئے بھاگ دوڑ تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے ۔مجھے نئے قانون کے مطابق دوبارہ گنتی کے بنیادی حق سے محروم کر دیا گیا ۔واضح ہو گیا کہ دال میں کالا نہیں ساری دال ہی کالی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میںکہا کہ حلقہ این اے 131سے عمران خان کو 680 ووٹوں سے جیتا ہوا بتایا گیا تھا ۔2835 مسترد شدہ ووٹوں اور صرف 5پولنگ سٹیشنز کی دوبارہ گنتی میں عمران کے 78+39=117ووٹ کم ہو چکے ۔ انہوںنے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017ءکو مکمل نظر انداز کردیا گیا۔ایک دن کی دوبارہ گنتی میں عمران خان کے بوگس ووٹ نکلے تو گنتی رکوانے سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ سعد رفیق نے کہا کہ عمران نے اپنی بوگس کامیابی کی اصلیت خود ہی بتا دی۔انہوں نے کہا کہ عمران جھرلو وزیر اعظم اور ان کی حکومت جبر اور دھاندلی کی پیداوار ہو گی ۔
مزید پڑھیں:اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بانڈز جاری ہونگے

شیئر: