Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی دھاندلی کیخلاف اپوزیشن کا مظاہرہ

اسلام آباد... انتخابی دھاندلی کےخلاف گرینڈ اپوزیشن میں شامل جماعتوں نے حالیہ الیکشن کے نتائج کو یکسر مسترد کر تے ہوئے پارلیمانی انکوائری کمیشن بنانے اور چیف الیکشن کمشنر سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا ۔ الیکشن کمیشن کے سامنے مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی ،ایم ایم اے،اے این پی ، قومی وطن پارٹی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں فضل الرحمن ، خورشید شاہ ، راجہ پرویز اشرف ، راجہ ظفر الحق، مشاہد اللہ خان، نہال ہاشمی، مشاہد حسین، راجہ ظفر الحق ،احسن اقبال ،ڈاکٹر طارق فضل ،خواجہ آصف ، خواجہ سعد رفیق ، جاوید ہاشمی ،مریم اورنگزیب ،آفتاب احمد شیرپاو ،میاں افتخار حسین ،یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، نوید قمر، فرحت اللہ بابر، قمر زمان کائرہ ،محمود اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری اور زاہد خان سمیت دیگر شامل تھے۔ شہبازشریف موسم کی خرابی کے باعث احتجاج میں شرکت نہ کرسکے ۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی مصروفیات کے باعث شامل نہ ہو سکے۔ سیاسی رہنماوں اور کارکنوں نے ”جعلی الیکشن“ نامنظور ،نامنظور کے نعرے لگائے ۔ایم ایم ا ے کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن ناکام ہوچکا ہے ۔عوام اپنا حق چھیننے کا طریقہ جانتے ہیں ۔ جمہوریت کے لئے کارکنوں کی قربانی کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔عوام کے مینڈیٹ پر ڈا کہ ڈالا گیا ۔عوام کے حق کے ساتھ مذاق نہیں چلے گا ۔جمہوریت پر شب خون برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔ کارکنوں نے قانون کی عملداری ،آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے قربانیاں دیں۔جعلی وزیر اعظم کو اس باوقار منصب پر بیٹھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔نوازشریف کوپیغام دیناچاہتے ہیں ہم باہر آپکی کمی محسوس نہیں ہونے دینگے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سب کو پارلیمان میں حلف لینے پر آمادہ کریں گے۔پارلیمنٹ میں جاکر سیاسی جماعتوں کو متحد کریں گے۔ 
مزید پڑھیں:عمران جھرلو وزیر اعظم ہونگے ،سعد رفیق

شیئر: