Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرنے کی سمری

اسلام آباد... وزارت پارلیمانی امور نے اتوار12 اگست کو قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرنے کےلئے سمری صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کردی ۔ وزارت پارلیمانی امور کے ذرائع کے مطابق اجلاس و منتخب ارکان کی حلف برداری، ا سپیکر، ڈپٹی ا سپیکر اور قائد ایوان ،کے انتخاب کے لئے طلب کیا جائے گا۔ نومنتخب ارکان کی حلف برداری، قائد ایوان، ا سپیکر اور ڈپٹی ا سپیکر کے انتخاب کے موقع پر پارلیمنٹ ہاوس میں سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔ فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو پارلیمنٹ ہاوس میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔ وزیٹرز پاس بھی تصدیق کے بغیر جاری نہ کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:انتخابی دھاندلی کےخلاف اپوزیشن کا مظاہرہ

شیئر: