Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی سی بی ایوارڈ:فہیم اشرف ، فخرزمان،سرفراز کیلئے انعامات

حسن علی ون ، بابراعظم ،ڈائنا بیگ ،ثناءمیر کیلئے بھی انعامات،10لاکھ کا انعام سرفراز کے نام ، فخر زمان کو اسپیشل ایوارڈ کے ساتھ 25 لاکھ فخرزمان اورسرفراز کیلئے 10لاکھ کا انعام
ندیم ذکاء۔ جدہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سا لانہ ایوارڈز کی تقریب کراچی میں ہوئی۔ تقریب میں پاکستان کیلئے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ مختلف کھلاڑیوں کے زیر استعمال رہنے والی منفرد اشیاء اور ٹاس کے سکے بھی نیلامی کا حصہ بنائے گئے۔ایمرجنگ کرکٹرآف دی ایئرکا ایوارڈ فہیم اشرف کے نام رہا جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی بابر اعظم قرار پائے۔ ویمن کرکٹ میں ثناء میر سال کی بہترین ون ڈے کھلاڑی قرار پائیں۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو "امتیاز احمد اسپرٹ آف کرکٹ" ٹرافی سے بھی نوازا گیا اس کے ساتھ انہیں 10لاکھ روپے کا انعام بھی دیاگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایوارڈز تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جہاں پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں سالانہ ایوارڈ ز تقسیم کئے گئے۔ ایمرجنگ کرکٹرآف دی ایئرکا ایوارڈ فہیم اشرف نے حاصل کیا جبکہ ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ کے بہترین کھلاڑی آل راونڈر حسن علی قرار پائے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں شان مسعود نمبر ون بلے باز قرار پائے جبکہ کامران اکمل کو ڈومیسٹک کے نمبر ون وکٹ کیپر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ بولنگ میں اعزاز چیمہ نمبر ون رہے۔ فخر زمان کے حصے میں آوٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس کا ایوارڈ آیا۔ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز بنانے پر فخر زمان کو اسپیشل ایوارڈ کے ساتھ 25 لاکھ روپے سے نوازا گیا جبکہ ٹیسٹ پلیئرز آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد عباس کے نام رہا۔ ویمن ایمرجنگ کرکٹرآف دی ایئر ڈائنا بیگ قرارپائیں جبکہ ثناءمیر بہترین ون ڈے کھلاڑی قرار پائیں۔تقریب میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس بار پی ایس ایل4 کے8 میچزکروانا ہدف ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے تمام اداروں نے اپنا اپنا کردار ادا کیا۔ تقریب میں اعلان کیا گیا کہ پی سی بی نے کرکٹ کے کھیل کو مزید نکھارنے کیلئے کوچز اورامپائر زکی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔پی سی بی کی سالانہ ایوارڈز تقریب میں کھلاڑیوں کے زیر استعمال رہنے والی منفرد اشیاءاور ٹاس کے سکے بھی نیلامی کیلئے پیش کئے گئے۔ نیلامی میں کپتان/وکٹ کیپر سرفراز احمد کے وکٹ کیپنگ گلوز ، فخرزمان نے 6لاکھ روپے میں خرید لئے۔ سابق کپتان آل راونڈر شعیب ملک کا بیٹ ایک لاکھ 60ہزار میں فروخت ہوا۔ چیمپینزٹرافی فائنل میں سنچری بنانے والے فخرزمان کا بیٹ 7 لاکھ روپے میں فروخت ہوا، فخر زمان کا یہ بلا سی سی اے کے صدر ندیم عمر نے خریدا تاہم اس موقع پر فخر نے شکوہ کیا کہ سارا سامان کرکٹرخود ہی خرید رہے ہیں۔انضمام الحق کا بلا ساڑھے 5 لاکھ روپے میں نیلام ہوا ، انہوں نے اس بلے سے 9 سنچریاں اسکور کی تھیں۔شاہد آفریدی کا بلا ساڑھے 9 لاکھ روپے میں مقصود انصاری نے خریدا، چیمپیئنز ٹرافی کی دستخط والی پاکستان ٹیم کی گرین شرٹ 5لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔چیمپینز ٹرافی ایونٹ کا دستخط والا بلا شاہد آفریدی نے ساڑھے 4لاکھ روپے میں خریدا اور ساتھ ہی انہوں نے ایدھی فاونڈیشن کے لئے25 لاکھ روپے عطیہ کا اعلان بھی کیا۔پی ایس ایل تھری فائنل میں ٹاس کے لئے استعمال ہونے والا سکہ65 ہزار روپے میں نیلام ہوا تاہم اس نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم شاہد آفریدی فاونڈیشن کو عطیہ کردی گئی۔تقریب میں پی سی بی بیسٹ ایمرجنگ پلیئرکا ایوارڈ آل راونڈر فہیم اشرف کو ملا، انہوں نے ایوارڈ جیتنے کے بعد اسٹیج پرپش اپس بھی لگائے۔سال کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں، امپائروں اور آرگنائزروں کو بھی ایوارڈز دیئے گئے جبکہ چیئرمین پی سی بی نے اپنی ایک سال کی کارکردگی کے حوالے سے خطاب کیا۔ 
 

شیئر: