سیپٹک ٹینک میں گرکر6افراد ہلاک
پٹنہ۔۔۔۔بہارکے مشرقی ضلع چمپارن میں بنکٹواکے گاؤں جیت پور میں جمعرات کی صبح 6افراد کی موت ہوگئی۔ زیرتعمیر طہارتخانہ کی ٹنکی میں گرنے والے نوجوان کو بچانے کی خاطر یکے بعد دیگرے ٹنکی میں اترتے گئے اور موت کے منہ میںچلے گئے۔گاؤں والوں کے مطابق صبح دینیش مہتو کے گھرزیر تعمیر طہارتخانہ پر نصب ٹنکی کا شیڈ ہٹانے کے دوران دنیش مہتو کا بیٹا ٹنکی میں گرگیا اسے بچانے کیلئے گھر کے افراد ٹنکی میں اترتے گئے لیکن اندر ہی دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئے۔2پڑوسی نے بھی ٹنکی میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے کیلئے نیچے اترے تاہم وہ بھی ہلاک ہوگئے۔اس واقعہ سے پورے علاقے میں کہرام برپا ہوگیا۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو ٹنکی سے باہر نکال کر فوراً بنکٹوا کے پی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا ۔جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراردیدیا۔مرنیوالوں میں دینیش مہتواس کی بیوی بچنی دیوی، بیٹا مہون مہتو، دھونی کے علاوہ سچن اور رمیش مکھیا شامل ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔