Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد اشرف جامعہ ملیہ کے نئے کارگزار وائس چانسلر

نئی دہلی۔۔۔۔ماہر اقتصادیات پروفیسر شاہد اشرف کو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں نئے کارگزار وائس چانسلر کے عہدے پرپروفیسر طلعت احمد کی جگہ تعینات کیا گیا۔واضح ہو کہ پروفیسر طلعت نےگزشتہ روز وائس چانسلر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے احمد کو کشمیر یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔ وہ گزشتہ 4سال سے جامعہ کے وائس چانسلرتھے۔ شاہداشرف اگست 2016ء سے جامعہ کے پروووائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - - -کروناندھی میرے لئے والد جیسے تھے، سونیا

شیئر: