Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوکیو میں دوسری جنگ عظیم کا مال خانہ دریافت

ٹوکیو....  ٹوکیو کے شمالی علاقے تاناشی ایلیمنٹری اسکول میں تعمیر و مرمت کا کام جاری تھا۔ اور کام کے سلسلے میں کچھ کھدائی بھی ہورہی تھی۔ اسی کھدائی کے دوران ایک مرحلہ ایسا  بھی آیا جب مزدوروں کے چلائے ہوئے پھاوڑے زمین پر پڑتے ہی  جھٹکے کا شکار ہوئے ۔ اس کے بعد انہوں نے  احتیاط سے کھدائی شروع کی تو اسکول کے نیچے  سے دوسری جنگ عظیم کا ایک بڑا مال خانہ دریافت ہوا ہے جس میں302کارتوس اور8ہینڈ گرینیڈز کے علاوہ  1400گنیں اور 1200تلواریں موجود تھی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ 1945ء میں جب جاپانیوں نے ہتھیار ڈالدیئے تو ان ہتھیاروںکو  انکے مالکان نے  دشمنوں کی نظر سے پوشیدہ رکھنے کیلئے زمین میں دفن کردیا تھا۔ مقامی بلدیاتی افسر نے جو شعبہ تعلیم کے نگراں بھی ہیں اسکول کے نیچے سے اس مال خانے کی دریافت پر بیحد حیرت کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہناہے کہ برسہا برس تک زمین کے نیچے دبے رہنے کے نتیجے میں سارے ہی ہتھیار زنگ آلود ہوچکے ہیں۔ یعنی اب انہیں دوبارہ استعمال کرنا ممکن ہی نہیں لیکن پھر بھی انکی اپنی ایک تاریخی حیثیت ہے  اور اس لئے انہیں محفوظ رکھا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -اسٹرگس موٹر سائیکلوں کا سالانہ میلہ، 5لاکھ بائیکرز شریک

شیئر: