واشنگٹن ۔۔۔ امریکی شہر سیاٹل کے ہوائی اڈے سے کنٹرول ٹاور کی اجازت کے بغیر اڑنے والا ہوائی جہاز گر کر تباہ ہو گیا ۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے واضح کیا ہے کہ جہاز کو ایک 29 سالہ ملازم نے خودکشی کی نیت سے اڑایا تھا اور یہ کوئی دہشت گردانہ اقدام نہیں تھا۔ ہورائزن ایئر کے کیو فورہنڈرڈ ہوائی جہاز کو قابو کرنے کے لیے امریکی فضائیہ کے دو جنگی ایف پندرہ طیارے بھی فضا میں پہنچا دیئے گئے تھے۔ ہوائی جہاز پرواز کے بعد کیٹرون جزیرے کے پاس گر کر تباہ ہوا۔ امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔