خادم حرمین شریفین نے شہدائے مصر کے ایک ہزار اہل و عیال کو اپنی میزبانی میں حج کرانے کا فرمان جاری کردیا
اتوار 12اگست 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین نے شہدائے مصر کے ایک ہزار اہل و عیال کو اپنی میزبانی میں حج کرانے کا فرمان جاری کردیا
٭ شامی نظام حکومت نے ادلب کا فیصلہ کن معرکہ لڑنے کیلئے زبردست گولہ باری اور بمباری کی
٭ قاہرہ میں گرجا گھر کے قریب تقریب کے موقع پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی
٭ ترک صدر رجب طیب اردگان نے امریکی دھمکیوں کے جواب میں متبادل حلیف تلاش کرنے کا عندیہ دیدیا
٭ امریکی پابندیوں پر عراق او رایران کے سیاستدانوں میں نوک جھونک
٭ مارب میں حوثیوں کی گولہ باری سے بچے ہلاک
٭ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے تناظر میں اقوام متحدہ کی ٹیم نے حماس کے عہدیداروں سے ملاقات کی
٭ وقوف عرفہ پیر اور عید الاضحی منگل کو ہوگی، سعودی سپریم کورٹ
٭ ولی عہد کپ کیلئے اونٹوں کی دوڑ کا پروگرام شروع ، عوام میں زبردست جوش و خروش
٭ ٹیکنالوجی اور صنعتی تجربات کی منتقلی میں اقتصادی شراکت بڑھانے کیلئے امریکی خلیجی فورم
٭٭٭٭٭٭٭٭