سعودی عرب کے قائدین ہر سال اپنے عمل سے یہ ثابت کردیتے ہیں کہ حج موسم انکے یہاں غیر معمولی رتبہ رکھتا ہے۔ وہ ترقیاتی منصوبے ہوں یاجدت طرازی سے تعلق رکھتے ہوں۔ ہر سال اس حوالے سے کوئی نہ کوئی اضافہ سعودی عرب اور اسکی قیادت کی پہچان بنا ہوا ہے۔ امسال ہیکٹن حج پروگرام نے پوری دنیا کو نئی جہت دی ہے۔اس کے تحت سعودی عرب سمیت دنیا کے گوشے گوشے سے 2590 سے زیادہ پروگرامر اور رابطہ ٹیکنالوجی کوجدید خطوط پر استوار کرنے والے مملکت میں جمع کئے گئے۔ شرکاءنے نئے افکار ، اچھوتے خیالات اور اسمارٹ حل پیش کرنے میں غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا۔ شرکاءکوشاں تھے کہ حج مناسک کی ادائیگی میں ضیوف الرحمن کو سہولت فراہم کریں۔ ہیکٹن حج مسابقہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔ شرکاءکے حوالے سے اس پروگرام نے اب تک کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔ مقابلے کے شرکاء نے ایپل کمپنی کے شریک بانی اسٹیو وزینا ک کو حیرت زدہ کردیا۔ وہ اس مقابلے میں جج کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے اس امر کی بھی حامی بھر لی کہ سعودی ٹیکنالوجی گیٹ کے حوالے سے وہ مملکت کے سفیر ہونگے۔
سعودی عرب کے نوجوانوں میں غیر معمولی امنگیں ہیں۔ انہیں جب جب امنگوں کے اظہار کا موقع دیا جائیگا تب تب شایان شان شکل میں اسکا اظہار کرتے ہیں۔ ہیکٹن حج اسکا تازہ ترین ثبوت رہا۔4سعودی لڑکیوں نے 10لاکھ ریال کا ایوارڈ اول آکر حاصل کرلیا۔ ”ترجمان ایپلی کیشن “ پیش کرنے والی لڑکی کو فوری ترجمے کا پہلا ایوارڈ دیا گیا۔ اس قسم کا مقابلہ ایسے وقت میں منعقد کرنا ایسے موضوع پر پروگرام کا اہتمام کرنا ظاہر کرتا ہے کہ سعودی عرب حجاج کی خدمت او رحج خدمات کو جدید تر بنانے کے سلسلے میں پوری دنیا کا مرکز بنا رہیگا۔
ماضی میں کسی بھی شعبے کا ذمہ دار درپیش گتھی کا حل تلاش کیا کرتا اور تجویز حاصل کرنے کی کوشش کراتا۔ آج صورتحال مختلف ہے ۔ نئی نسل جو پروگرامروں اور اچھوتے افکار رکھنے والوں کا مجموعہ ہے وہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں دنیا بھر کے لوگوں کےساتھ مل جل کر اپنا کردارادا کررہے ہیں ۔ ہیکٹن حج میں دنیا بھر سے نوجوان آئے اور انہوں نے روایتی خدمات کے تصور کو بدلنے کیلئے اچھوتے اسمارٹ پروگرام پیش کئے۔ حجاج کرام نیا تجربہ کرکے منفرد خدمات سے فیض یاب ہونگے۔