Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے شہرو ں پر میزائل حملے واجب مذمت ہیں، پاکستان علماءکونسل

ریاض.... پاکستان علماءکونسل نے محترم مہینوں اور ایام حج کے دورن سعودی شہروں پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان علماءکونسل نے واضح کیا کہ یہ بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی اور اسلامی اقدار و روایات اور اصولوں کی بے وقعتی ہے۔ اہل اسلام کے یہاں انتہائی اہمیت کے حامل ملک سعودی عرب کو میزائل حملوں کا نشانہ بنانا واجب مذمت ہے۔ پاکستان علماءکونسل نے مملکت کے اندرونی امور میں کینیڈا کی مداخلت کو مسترد کردیا اور ریاستی خودمختاری کے تحفظ کیلئے اپنائے گئے سعودی اقدامات کی مکمل تائید و حمایت کی۔ علما ءکونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد میں پاکستان علماءکونسل کے نمائندوں، صحافیوں او رپاکستانی و عرب ذرائع ابلاغ کے رپورٹروں کی موجودگی میں بیان جاری کرکے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب کا ساتھ دیں اور امن و سلامتی کو زندہ درگور کرنے کے کوشاں حوثیوں کی دہشتگردی کے خلاف سعودی عرب سے تعاون کریں۔ علامہ اشرفی نے اس امر پر بھی زور دیا کہ عالمی ا دارے اور اقوام متحدہ حوثیوں کے دہشتگرد حملوںکا کوئی حل نکالیں۔ حوثیوں کی حامی خارجی طاقتوں کے خلاف اقدامات کریں۔ اشرفی نے انسانی حقوق کے نام پر مملکت کے داخلی امو رمیں کینیڈا کی مداخلت کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی علماء،سعودی حکومت کیساتھ ہیں۔ 

شیئر: