Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

43افرادکیخلاف چھیڑخانی کا کیس درج کرانیوالی انجینیئر

پرس۔۔۔نوئیڈا سیکٹر 62 میں قائم کمپنی میں ملازم انجینیئر لڑکی نے اپنی معاون خواتین سمیت تقریباً43افراد کیخلاف چھیڑ خانی کا الزام لگایا۔تھانہ سیکٹر 58کی پولیس نے لڑکی کی شکایت پر کیس در ج کرکے ملزمان کو نوٹس جاری کردیا۔پولیس کے مطابق غازی آباد کی متاثرہ لڑکی سیکٹر 62میں کمپنی میں انجینیئر کے عہدے پر فائز ہے۔ اس نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے معاونین اورکمپنی کا بوس غیر اخلاقی حرکتیں کرتے رہتے ہیںاور ڈیوٹی اوقات کے باہر ملاقات پر زور دیتا ہے۔ اس کی حرکتوںپر متعدد بار احتجاج ریکارڈ کرایا لیکن کوئی شنوائی نہیںہوئی۔ بالآخر تنگ آکر انجینیئر لڑکی نے خواتین کمیشن ، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر اعظم کو شکایات ارسال کیں ۔لڑکی نے تھانہ سیکٹر 58میں شکایات درج کرانے کے بعد چھیڑ خانی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی فریاد کی۔ایس ایچ او پنکج رائے نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - - - -ماں نے بچے کے رونے سے تنگ آکرہمیشہ کیلئے خاموش کردیا

شیئر: