مظفر پور: بابا غریب ناتھ مندر میں بھگدڑ، 15افراد زخمی
مظفر پور۔۔۔۔بہار کے ضلع مظفر پور میں واقع غریب ناتھ مندر میں بھدڑ مچ جانے سے 15افرادکچل کر زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مندر میں شدید اژدہام کے باعث بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔ تمام زخمیوں کو فوراًقریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ساون کے مہینے میں خاص طورپر لوگوں کی بھیڑ اکٹھا ہوتی ہے ۔ بابا غریب ناتھ مندر میں صبح اچانک بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے سے وہاں موجود سیکیورٹی عملہ بھیڑ کو قابو میں کرنے میں ناکام رہا اور افراتفری کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی ۔لوگوں نے ایک دوسرے کو کچلتے ہوئے باہر نکل کر جان بچائی۔ گزشتہ سال بھی بھگدڑ مچنے کا واقعہ پیش آیا تھا ۔