Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمارے حج ویزوں پر پابندی نہیں لگی، الحریری

ریاض ... لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کے میڈیا سیل نے واضح کیا ہے کہ طیار المستقبل جماعت کے حج ویزوں پر سعودی عرب نے کوئی پابندی نہیں لگائی۔ ”المستقبل “ نامی لبنانی ویب سائٹ نے واضح کیا ہے کہ یہ جو افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ لبنانی وزیراعظم نے جتنے حج ویزوں کی درخواست کی تھی اور انکی پارٹی طیار المستقبل نے جتنے حج ویزوں کی خواہش ظاہر کی تھی ان سب کو ویزوں سے محروم کردیا گیا۔ الحریری میڈیا سیل نے واضح کیا کہ یہ اطلاع من گھڑت ہے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جتنے ویزے حج کیلئے طلب کئے گئے تھے وہ سب جاری کردیئے گئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ کچھ اضافی ویزے بھی دیئے گئے ہیں۔
 

شیئر: