Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی سی بی میں ذ مہ داریوں کا علم نہیں،احسان مانی

لاہور: آئی سی سی کے سابق چیف احسان مانی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا سربراہ مقرر کئے جانے کے ردعمل میں کہا ہے کہ پی سی بی میں ذ مہ داریوں کے بارے میں ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا ۔ اگر رابطہ کیا گیا تو رائے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لوگ مجھ سے رابطے میں رہتے ہیں اس لئے کہ شوکت خانم اسپتال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ہوں، گلیات اتھارٹی میں بھی مجھے ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس وقت عمران خان کیلئے کرکٹ اہم نہیں وہ حکومت سازی میں مصروف ہیں۔احسان مانی نے کہا کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ مجھ سے کس طرح رابطہ کرنا ہے۔انتخابات کے بعد ابھی تک عمران خان سے بات نہیں ہوئی اگر انہوں نے کرکٹ کے حوالے مجھے سے رابطہ کیا یا رائے مانگی تو دستیابی اور رائے سے آگاہ کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری دینے کے بارے میں عمران خان یا ان کے کسی مشیر نے رابطہ نہیں کیا اس طرح کی خبریں میڈیا کے دوستوں سے سن رہاہوں۔دوسری طرف نجم سیٹھی کی انتظامی ٹیم نے اپنے عہدوں کو بچانے کیلئے دوڑ بھاگ شروع کردی ہے۔ عمران خان کے قریبی سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور پی سی بی کے ڈائریکٹر ذاکر خان بورڈ میں نئی انتظامی تبدیلی کیلئے متحرک ہیں۔انہوں نے کئی موجودہ اور سابق کرکٹرز اور ریجن عہدیداروں کی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کا انتظام کرایا تھا۔ ذاکر خان چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کی جگہ لینے کیلئے لابنگ کررہے ہیں۔

شیئر: