خاتون کو پڑوسن کا اصلی نام 14سال بعد معلوم ہوا
ہرٹ پول ..... یہاں ان دنوں جاری ہونے والی ایک مضحکہ خیز وڈیو کا بڑا چرچا ہے۔ جس میں ایک دنیا و مافیہا سے بے خبر ایسی خود مست خاتون کو دکھایاگیا ہے جنہیں اپنی پڑوسن کا نام ہی نہیں معلوم تھا۔ وہ کسی اور نام سے انہیں جانتی تھیں اوراسی نام کو اصل سمجھتی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق چند روز قبل اسٹیفانی ایئرڈ کی پڑوسن جنہیں وہ میوس کے نام سے جانتی اور سمجھتی تھیں کہ ان کے شوہر کا نام جارج ہے مگر گزشتہ ماہ جب جارج فوت ہوگئے تو انہیں پتہ چلا کہ جس خاتون کو وہ میوس سمجھ رہی تھیں انکا اصل نام کچھ اور ہے اپنی اس عدم واقفیت کا خاتون کو اس شد ت سے احساس ہوا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ میوس کا اصل نام سلویا ہے تو اسٹیفانی ایئرڈ کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا۔ وڈیو جاری ہوتے ہی لوگ اس پر مختلف تبصرے کررہے ہیں۔ ایک مزاحیہ اداکار نے ان کی نقل بھی اتاری جس میں اس نے خود بھی ظاہر کیا کہ وہ 14سال تک اپنی بیوی کانام نہیں جان سکا۔