Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جرمنی میں ہلاکتوں کی مذمت اور افسوس کا اظہار

وزارت نے کہا ہے کہ ’ہمیں ہلاکتوں پر انتہائی افسوس ہے اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے جرمنی کے شہر ماگڈے برگ میں کرسمس مارکیٹ پر حملے کی مذمت کی ہے جہاں جمعے کی شام ایک کار ہجوم پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے سنیچر کو شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ’ہم اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے تشدد کی ہر صورت کو مسترد کرتے ہیں۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’ہمیں ہلاکتوں پر انتہائی افسوس ہے اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔‘
’واقعے میں جو لوگ زخمی ہوئے ہیں ہم ان کی جلد شفا یابی کی امید رکھتے ہیں۔‘
دوسری جانب مسلم ورلڈ لیگ نے بھی اسی طرح حملے کی مذمت کرتے ہوئے تشدد اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف اپنے موقف کا اعادہ کیا۔
ایک بیان میں مسلم ورلڈ لیگ نے ’متاثرین اور زخمیوں کے خاندانوں کے ساتھ ساتھ جرمن کمیونٹی سے یکجہتی، دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔‘

شیئر: