لینڈ سلائیڈنگ کے باعث الہدا روڈ بند، کئی شہروں میں بارش کا امکان
’جدہ، رابع اور الشعیبہ میں آج ہفتے کو بھی درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث الہدا روڈ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’جمعہ اور ہفتے کی درمیان شب موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے‘۔
’مسافروں کی سلامتی کے لیے روڈ صاف ہونے تک دونوں طرف سے بند رہے گی‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’طائف، الہدا اور الشفا سمیت مکہ مکرمہ ریجن کے دیگر شہروں میں آج بھی بارش ہوگی جبکہ طائف میں شدید دھند رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جدہ، رابع اور الشعیبہ میں آج ہفتے کو بھی کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’الباحہ، عسیراور جازان میں مطلع ابر آلود ہے اور ہلکی بارش کی توقع ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض اور مشرقی ریجن میں گرد آلود تیز ہوا چلے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔