Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے گھر ماں نے تھانے میں سوئے اپنے بچوں کی تصاویر جاری کردیں

ڈبلن.... آئرلینڈ کے اس شہرمیں کچھ عرصہ قبل سستے مکانا ت کے ایک منصوبے پر کام شروع ہوا تھا ۔ جس میں بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح مارگریٹ کیش نامی خاتون کو جو 6بچوں کی ماں تھی اس پروجیکٹ میں دلچسپی ہوئی۔ مگر ایک سال سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود ہاﺅسنگ اتھارٹی نے اسکا مکان الاٹ نہیں کیا تھااور نتیجے کے طور پر اسے بے گھر ی کی زندگی گزارنا پڑ رہی تھی۔ وہ اپنے 6بچوں سمیت رات کسی ویٹنگ روم میں گزارتی اور جب پکڑی جاتی تو تھانے میں رات گزرتی۔ 28سالہ ماگریٹ کو بدھ کی رات کو لوگوں نے اسے ڈبلن کے نواحی علاقے کے تھانے میں بچوں کے ساتھ رات گزارتے دیکھا کیونکہ اس کے پاس کوئی دوسرا حل نہیں تھا۔جن لوگوں نے بھی یہ وڈیو دیکھی وہ خاتون کی ہمت اور جرا¿ت کے ساتھ استقامت کی داد دیئے بغیر بھی نہیں رہ پارہے۔ اس حوالے سے جو تصاویر جاری ہوئی ہیںان میں سے ایک میں خاتون اپنے6بچوں سمیت بیٹھی نظرآرہی ہے جبکہ دوسری تصاویر میں بچے پولیس اسٹیشن کے ویٹنگ روم میں کرسیوں پر سوئے ہوئے ہیں۔ 

شیئر: