انقرہ ۔۔۔ ترک قومی اسمبلی کے اسپیکر بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ زر مبادلہ کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ معاشی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔ بن علی یلدرم نے سفیروں کی دسویں کانفرس کی مناسبت سے ترکی میں متعین غیر ملکی سفیروں سے قصرِ چنکایہ میں ملاقات کی۔ اسپیکر ترک اسمبلی نے سفیروں سے خطاب میں اقتصادی پیشرفت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ محض باتوں، بیانات اور امریکی صدر کے غیرذمہ دارانہ ٹویٹر پیغامات کے بجائے ہمارے قوانین کا احترام کرتے ہوئے مسائل کا حل تلاش کریں۔