نجران پر بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش
ریاض.... یمن کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ دہشتگرد حوثیوں نے نجران پر بیلسٹک میزائل داغنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ یمن ہی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ البقع کے کتاف محلے میں گرنے والے میزائل سے کیا نقصان ہوا۔