Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی آئی اے کے ناقص مواصلاتی نظام سے چینی ایجنٹوں کا صفایا ہوا

نیویارک..... تقریباً 7 یا 8 سال قبل امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ خفیہ ایجنسی کو جس ہولناک تباہی کا سا منا کرنا پڑا اسکی تفصیلات اب سامنے آنے لگی ہیں جس کے مطابق چین نے امریکہ کیلئے کام کرنے والے مقامی ایجنٹوں پر 2010ءکے آخری دنوں سے دو سال تک جو قہر ڈھایا اسکے نقصانات ابتک کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہولناک ہیں۔ اس دوران چینی حکام نے ایک انتہائی منظم منصوبے کے تحت پورے ملک میں ان تمام ایجنٹوں کو چن چن کر موت کے گھاٹ اتار دیا جو امریکہ کیلئے کام کررہے تھے۔ مگر اب امریکی سی آئی ے اس بات پر سراپا حیرت ہے کہ آخر چین نے اپنے ملک سے امریکی ایجنٹوں کا بوریا بستر اتنی کامیابی اور خاموشی سے کس طرح گول کردیا۔ جب حکام نے وجوہ پر غور کیا تو تباہی کی سب سے بڑی وجہ یہ سامنے آئی کہ امریکی سی آئی اے کا مواصلاتی رابطہ بے حد ناقص تھا۔ سی آئی اے کے لئے کام کرنیوالے 5 سابق اور موجودہ ایجنٹوں کا کہنا ہے کہ سی آئی اے نے چین کیخلاف کارروائی کیلئے وہی فرسودہ نظام استعمال کرنے کی کوشش کی جو کچھ عرصہ قبل امریکہ مشرق وسطیٰ میں استعمال کرتا رہا۔ دوسری بڑی وجہ یہ بھی ہوئی کہ جوابی کارروائی کے طور پر چین نے بھی امریکی سی آئی اے کے چینی ایجنٹ جیری کنگ شنگ لی کی خدمات حاصل کرلیں یعنی اسے دوطرفہ استعمال کیاگیا جبکہ کئی دوسری وجوہ بھی چین میں سی آئی اے نیٹ ورک کے خاتمے کا سبب بنیں۔ 
 
 

شیئر: