Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لہسن غذا بھی ، علاج بھی ‎

لہسن خون کا نظام درست رکھنے میں مدد دیتا ہے .  یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول  کر نے میں بھی مددگار  ثابت ہوتا ہے .  اگر آپ جلد کے امراض کا شکار ہیں تو  کھانے میں لہسن  کی مقدار بڑھا کر   ان امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے .   جن مریضوں کو  ہائی بلڈ پریشر اور تیزابیت رہتی ہو  وہ لہسن دہی میں ملا کر کھائیں .  اسکے علاوہ  فالج کے مریضوں کے لیے  لہسن کی چائے بہت مفید ہے .  ان کے لیے دو لہسن کوٹ کر صبح شام  شہد یا پانی میں ملاکر پلائیں .  لہسن گھٹیا  اور جوڑوں کے درد  کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے .  آپ لہسن کا تیل جوڑوں پر ملیں اور اس  کے ساتھ چھ جوئے لہسن  دودھ میں ملا کر پیئیں افاقہ ہو گا .   لہسن ہر قسم کے درد کے لیے مفید ہے .  اس کے لیے آپ لہسن کو سکھا کر اسکا سفوف بنا لیں  اور اس میں اتنی ہی ہم وزن ہلدی ملا کر  دو گرام صبح شام  پانی کے ہمراہ کھائیں . 
 

شیئر: