ریاض..... سعودی آرامکو نے اعلان کیا ہے کہ 2017ءکے دوران 2نئی آئل فیلڈ دریافت ہوئی تھیں۔ مملکت کی تاریخ میں پہلی بات غیر روایتی طریقے سے گیس کی پیداوار شروع کر دی گئی جبکہ خریص آئل فیلڈ سے 2018ءکے دوران یومیہ تیل پیداوار 3لاکھ بیرل تک پہنچ گئی۔ آرامکو نے اعلامیہ جاری کر کے بتایا کہ خام تیل کو کیمیکل میں تبدیل کرنے اور اس کی قدر و قیمت میں اضافہ کرنے کے پروگرام تیزی سے جاری ہیں۔ کمپنی کے چیئرمین امین الناصر نے آرامکو کے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 2017ءسمندر اورخشکی میں تیل کے کنوﺅں کی کھدائی کا دائرہ وسیع کرنے کے حوالے سے منفرد سال تھا۔ اس کا سہرا کمپنی کے ملازمین کے سر جاتا ہے۔