Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کم ظرف بلڈر نے پیسے نہ ملنے پر لاکھوں پونڈ مالیت کا مکان تباہ کردیا

بنٹگفورڈ، ہرٹفورڈ شائر .... یہاں  ایک بلڈر نے ریٹائرڈ لوگوں کیلئے بنائے گئے 5خوبصورت کاٹیجز کو غصے کی حالت میں تباہ کردیا کیونکہ اسے اپنی اجرت نہیں ملی تھی۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ رومانیہ سے تعلق رکھنے والا 30سالہ بلڈر ڈینیئل  نیگو  نے ایک پھاوڑے کی مدد سے ان کاٹیجز کو تباہ کیاجو حال ہی میں بنے تھے اور اسکے مالکان اب یہاں منتقل ہونے ہی والے تھے کہ یہ صورتحال پیدا ہوگئی۔ مجموعی طور پر اس کی جنونی حرکت سے 40لاکھ پونڈ کا نقصان ہوچکا ہے۔  تباہی کا سبب بننے والے بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم نیگو  نارتھ ویسٹ لندن میں رہتا ہے اور ایک کنسٹرکشن کمپنی کیلئے کام کرتا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ  جب اسکے خلاف درج مقدمے کی سماعت ہارٹفیلڈ کے مجسٹریٹ کی عدالت میں شروع ہوئی تو وہ اپنی صفائی پیش کرنے کے لئے بھی عدالت میں حاضر نہیں ہوا بلکہ وڈیو لنک کے ذریعے  اس نے اعتراف جرم کیا۔ہارٹ فورڈ شائر کانسٹیبلری کے حکام کا کہناہے کہ ملزم نے گرفتاری کے وقت بھی کوئی مزاحمت نہیں کی اور سچ تو یہ ہے کہ اس نے خود ہی اپنی گرفتاری کیلئے پولیس کو اطلاع دی اور گرفتاری دینے کیلئے اپنی جگہ کھڑا رہا۔عینی شاہدین کا کہناہے کہ جس وقت نو تعمیر کاٹیجز توڑے جارہے تھے پورے علاقے میں ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے زلزلہ آگیا ہو۔قریب ہی رہنے والے 53سالہ  جیفری کیز کا کہناہے کہ انہوں نے ان میں سے ایک کاٹیج خریدا تھا اور آئندہ پیر کو اس میں منتقل ہونے والے تھے مگر اب سب کچھ تباہ ہوچکا ہے۔ کنسٹرکشن کمپنی اب تباہ کردہ مکان کی دوبارہ تعمیر کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے اور اس واقعہ کو انتہائی سنگین اور افسوسناک قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -گیٹ کے سامنے لگے الیکٹرک پول نے شاندار مکان کی قدرو قیمت گھٹا دی

شیئر: