Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ ہائی کولیسٹرول سے پریشان ہیں ؟‎

کولیسٹرول کی زیادتی ایک ایسی پریشانی ہے  جس نے بہت سے افراد کو اپنے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔ اس کی ایک اہم وجہ طرز زندگی کا متناسب نہ ہونا ہے ۔ سہل پسندی اور جسمانی ایکٹیویٹیز کا نہ ہونا جسم میں کولیسٹرول میں اضافے کا سبب بنتا ہے ۔ غیر معیاری ،  غیر متوازن اور ملاوٹ سے بھرپور غذائیں ہائی کولیسٹرول کی وجہ بن رہی ہیں ۔ اگر آپ ہائی کولیسٹرول کا شکار ہیں تو چکنائی ، مٹھائی ، گوشت ، انڈا ، گھی ، مکھن اور دودھ وغیرہ کے استعمال سے پرہیز کریں ۔ بطور علاج ارجن کی چھال 10 گرام ایک کپ پانی میں پکا کر ناشتے کے بعد استعمال کریں ۔ لہسن  ، ادرک ،  ٹماٹر ،  انار ،  مولی  ، کالی مرچ اور کالی نمک کو اپنی روزمرہ کی خوراک کا لازمی حصہ بنائیں ۔ صبح سویرے اور رات سونے سے پہلے آدھا گھنٹہ تیز قدموں کے ساتھ ضرور واک کریں ۔ اپنی طرز زندگی کو بہتر بنا ئیں اور سہل پسندی چھوڑ کر چستی کے ساتھ کام کرنے کی عادت ڈالیں ۔ متوازن غذا کے استعمال اور ان چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھ کر آپ بہت جلد کولیسٹرول پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔
 

شیئر: