انور منصور خان دوبارہ اٹارنی جنرل مقرر
اسلام آباد...سابق اٹارنی جنرل انور منصور کو پھر اٹارنی جنرل مقرر کر دیا گیا۔ عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالے جانے کے بعد سے حکومت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔انور منصور خان اب خالد جاوید کی جگہ اٹارنی جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے۔ سابق صد ر زرداری دور میںانور منصور خان کو لطیف کھوسہ کی جگہ اٹارنی جنرل بنایا گیا تھا تاہم مارچ 2010 میں این آر او کیس میں وزارت قانون کی طرف سے عدم تعاون کی بنیاد پر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔