عمران کو امریکہ کی مبارکباد، اردگا ن کا خط
واشنگٹن... امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والی نئی حکومت سے مل کرکام کرنا چاہتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوئرٹ نے ٹوئٹ میں عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات7 دہائیوں پر محیط ہیں۔ امر یکہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ خطے میں امن اورخوشحالی کےلئے ملکر کام کرناچاہتا ہے۔ ایرانی صدرحسن روحانی نے عمران خان کووزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کاانتخاب بہادراورعزت مندپاکستانیوں کی امنگوں کی علامت ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ امیدہے عمران خان کے دوراقتدارمیں عالم اسلام کی وحدت میں اضافہ ہوگا۔ پاک اورایران کے دوستانہ تعلقات کومزید فروغ ملے گا۔ پاکستان کےساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ہے۔ ۔ترک صدر طیب اردگان نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے۔ انہو ںنے عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں ۔یقین ہے پاک ،ترکی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔