آپ کی کامیابیاں اس ادارے کےلئے سرمایہ افتخارہیں، یہ محض ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ بیرون ملک پاکستان کی مثالی شناخت ہے، پرنسپل کا طلباءسے خطاب
جدہ ( ارسلان ہاشمی) کیمبرج کے بیرونی امتحانات میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ، انگلش سیکشن کا نتیجہ شاندار رہا۔ طلباءنے یکارڈ قائم کر دیا ۔ اس موقع پر پرنسپل عدنان ناصر نے شاندار نتائج پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہمیشہ ان طالب علموں پر فخر رہا ہے جو اپنے قومی فریضے کو خوش اسلوبی سے نبھاتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں۔آج طلبہ و طالبات کے شاندار نتائج اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ انگلش سیکشن کے طالب علموں کی یہ کامیابیاں اساتذہ کی محنت کے بغیر ناممکن ہیں۔آج ان تمام طلبہ و طالبات کی ذہانت اور صلاحیتوں کے اعتراف کا دن ہے ۔اس سلسلے میںہمارے تمام اساتذہ اور عملے کے ارکان لائق تحسین ہیں۔اسکول کی اس کامیابی کا سہرا بلا شبہ طلبہ و طالبات، اساتذہ اور والدین کی مشترکہ کوششوں کے سرہے ۔آپ کی کامیابیاں اس ادارے کے لئے سرمایہ¿ افتخارہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل اسکول محض ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ دیار غیر میںپاکستان کی شناخت بن چکاہے ۔ معماران پاکستان کی شخصیت کی تعمیر و ترقی ہمارے تعلیمی پروگرام کا اصل حصہ ہے۔ کیمبرج یونیورسٹی کے اعلامیے کے مطابق IGCSE میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں 9 مضامین کے ساتھA* اور A حاصل کرنے والے طلبہ طالبات میںھدیٰ عامر، اریبہ اخلاق، احمد بٹ ، آمنہ خالد، ماریہ فرخ، طوبیٰ ثنا، واسع سجاد اور علیشا محمد نعمان شامل ہیں۔8 مضامین کے ساتھA* اور A حاصل کرنے والوںمیں نوال عاصم خان ، علی احمد ندیم، فاطمہ اکرم ، رمل عبدالغفار، صاحبہ سفیر، عمیمہ حسن، مریم عمران، لائبہ شہباز، ملائکہ زاہد اللہ خان، امل احمد، فجر خان اور رائعد جمال شامل ہیں۔7 مضامین کے ساتھA* اور A حاصل کرنے والے بلال محمد نور، محمد حسان نعیم، ایمان محمد اظہر، مریم محمدعالم، رابعہ طاہر حسین خٹک، فیضان سلطان، شہیر عمران صدیقی، محمد عارج اشعر، محمد طحہٰ، ہانیہ فیصل، حمنہ مقیم، ام الہدیٰ کلیم اللہ ، عمر عامر، عفیفہ عثمان، جویریہ ندیم صدیقی، زبیر سلیم اللہ، علیزہ حفیظ جہان، جواد اکرم، دلاس صدیقی اور مناہل عمران شامل ہیں۔6 مضامین کے ساتھA* اور A حاصل کرنے والے طلبہ طالبات میں ہانیہ صدیقی، شایان انعام، حبیبہ محمود احمد صدیقی، فاطمہ رضا، محمد ریحان، ا یان احمد، محمد فیروز قریشی، زینب عطا اللہ، حبا منظور، ایمان سیف، سعد ریاض الدین محمود، ریان محمد مکی بخش، سید شہیر احمد، محمد یحییٰ اور لاریب خان شامل ہیں۔ اے ایس لیول میں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں 4 مضامین کے ساتھ a^حاصل کرنے والے طلبہ طالبات میںمحمد حمزہ اویس خالد، سارہ رحمن اور آمینہ مسعود شامل ہیں۔جبکہ 3 مضامین کے ساتھ a^حاصل کرنے والے طلبہ طالبات میںشماخ نصیر، ہانیہ ثنائ، فجر حبیب بٹ، دعا رضوان، حیام خان، معاذ اسلم، حمزہ توقیر، بلال شاکر، ایلاد طارق، محمد نبیل عاصم حسین، عمر احمد، تیمور حسن سرمد، محمد حیثم عاطف، حمنیٰ توقیر، ہانیہ توقیر، عروبہ صدیقی، وانیہ افروز، اور نمرہ ورسیانی شامل ہیں۔اے ایل لیول میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے وا لوں میں 4 مضامین کے ساتھA* اور A حاصل کرنے والے طلبہ طالبات میں احمد سلمان، مراد اسلم، عظام بن عامر، رادیہ وسیم، حمزہ آغا، خدیجہ محمدیوسف، عبداللہ اعوان شامل ہیں۔جبکہ 3 مضامین کے ساتھ A* اور A حاصل کرنے والے طلباءمیں عبدالر حمن خان، شہیر احمد، عائشہ صدیقی، جنت نوید، صائم عمر ، محمد اسامہ کھوکھر، شفا اشعر، سید محمد شریف، محمد احمد بشیر، عبد الرحمن اقبال، ولید معراج قریشی، مصعب بن افروز، سیف اللہ خان ، محمد دائم شریف، رامین قیصر، فاطمہ علی، علی احمد اعجاز، ردا ہاشمی ، محمد فیصل خان ، معاذاللہ خان ، فاطمہ اویس اور مریم عمران شامل ہیں۔