نوازشریف اور مریم کا نام ای سی ایل میں
اسلام آباد...وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی۔ حسین نواز حسن نواز اور اسحق ڈار ملک کے مفرور ملزم ہیں۔واپس لانے کےلئے اقدامات کئے جائیں گے۔تینوں ملزمان کو واپس لاکر احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا وہ احتساب کا سامنا کر یں۔ان کے پاس اپنے دفاع کے حوالے سے کوئی ثبوت ہیں تو وہ عدالت کو دیں۔ کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کی جائیداد پاکستان کی ملکیت ہے۔ شہزاد اکبر کی سربراہی میں ٹاسک فورس بنائی گئی ہے۔ٹاسک فورس بیرون ملک اثاثے واپس لانے کےلئے کام کرے گی ۔ فواد چوہدری نے کہاکہ ایون فیلڈ پراپرٹیز کے معاملے پر برطانیہ سے رابطہ کریں گے۔ یہ عوام کی ملکیت ہے، اس حوالے سے وزارت داخلہ اور وزارت قانون برطانوی حکومت سے رابطہ کریں گی۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت کا اہم حصہ رہا ہے۔