Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں استعمال شدہ کافی کپس پر ٹیکس لگے گا

لندن.... برطانیہ میں حکام استعمال شدہ کافی کپ پر اب ٹیکس لگانے کے بارے میں غور کررہے ہیں۔ یہ ایسے کپ ہیں جن کی ری سائیکلنگ انتہائی مشکل ہوتی ہے۔ برطانیہ میں آج کل ایک مرتبہ استعمال ہونے والے پلاسٹک کے کپس کیخلاف ”جنگ“ چھیڑ رکھی ہے۔ اب ایسے کپ پر 25پینس کا ٹیکس عائد کیا جائیگا۔ خود عوام نے بھی اس قسم کے ٹیکس کی بھرپور حمایت کی ہے۔ وزارت خزانہ نے سوشل میڈیا پرپلاسٹک کیخلاف عوام سے رائے طلب کی تھی۔ تقریباً ایک لاکھ 62ہزار برطانویوں نے اس معاملے پر حکومت کا ساتھ دیا۔ جس کے بعد اب ایسے پلاسٹک سے بنے ہوئے کپس پر ٹیکس لگایا جائیگا۔
 

شیئر: