ریاض: سعودی کرنسی کے چھٹے ایڈیشن میں نئے سکے شامل کردیئے ہیں۔ سعودی مانٹری ایجنسی نے ایک ریال اور دو ریال کے سکے جاری کئے ہیں جبکہ نئی کرنسی میں ریال کا نوٹ ختم کردیا گیا ہے۔ سکوں کاماڈل میں ایک ریال اور دو ریال کی تصاویر جاری کرتے ہوئے ایجنسی نے کہا کہ ریال عام استعمال کی وجہ سے بہت جلدی فرسودہ ہوجاتا ہے۔ چند سال کے بعد ریال کا نوٹ استعمال کے قابل نہیں رہتا۔ علاوہ ازیںکثرت استعمال کی وجہ سے ریال کے نوٹ میں مضر صحت بکٹیریا جمع ہوجاتی ہے۔ نئے کرنسی نوٹ 5ریال، 10 ریال، 50 ریال، 100 ریال اور 500ریال کے ہوں گے۔
نئی کرنسی میں ایک اور دو ریال کے سکے شامل، ایک ریال کا نوٹ ختم
بدھ 14 دسمبر 2016 3:00


























