سیلفی لیتے ہوئے پیلیکن نے فوٹو گرافر کا سر منہ میں رکھ لیا
پریٹوریا ، جنوبی افریقہ..... جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا کے علاقے بوتنگ میں ایک فوٹو گرافر، پیلیکن کیساتھ اچھی سیلفی بناتے ہوئے اس وقت مشکل میں پھنس گیا جب پیلیکن نے اپنی لمبی چونک سے اسکا سراپنے منہ میں لے لیا۔ یہ فوٹو گرافراپنی تفریحی کشتی سے نمیبیا اور جنوبی افریقہ کے دورے پر تھا۔ اس کی تصویر ایک دوسرے فوٹو گرافر نے اس وقت اتار لی جب فوٹو گرافر کا سر پیلیکن نے منہ میں لیکر دبانے کی کوشش کی۔ نہ صر ف سر بلکہ اسکے بازوئوں پر بھی کاٹا جبکہ سیلفی لینے والا 18سالہ جوان ہیور ہنستا مسکراتا رہا۔ اس شریر پیلیکن نے اس کے کیمرے پر بھی حملہ کیا۔ فوٹو گرافر نے شروع میں اس پرندے کو پیار کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ایسا لگا کہ یہ پرندہ خود اسے دوست بنانا چاہتا تھا۔ بعد میں جوان نے کہاکہ مجھے اپنی وڈیو کا وہ حصہ بیحد اچھا لگا جب اس نے میرا سر اپنی چونچ میں لے لیا تھا۔ یہ ایک عجیب سا سنسنی خیز لمحہ تھا۔ پہلی مرتبہ میں کسی بڑے پرندے کے اتنے قریب گیا تھا تاہم جب وڈیو آئی تو بیحد خوشی ہوئی۔