Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں 6فٹ سے زیادہ اونچی چھلانگ لگانے والی مکڑیاں

لندن ....  اہل برطانیہ نے  پہلی بار ایک ایسی انتہائی چھوٹی مکڑی کو دیکھا ہے جسے دیکھنے سے ہی انسان  خوفزدہ ہوجاتا ہے اور اسکے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ اس قسم کی مکڑیاں پہلی بار برطانیہ میں 2001 ء میں نظر آئی تھیں  اور اس کے بعد چشائر کے نیچر ریزرو میں اتنے برسوں بعد دیکھی گئی ہیں۔ ایک زمانہ تھا کہ اس قسم کی مکڑیوں کو جو اپنی جسامت کے تناسب سے کہیں زیادہ اچھل کود کرتی ہیں اور چھلانگ لگاتی ہیں۔ کسی خوفناک اور نامعلوم مخلوق سمجھا جاتا تھا۔ مکڑیو ں کی اس نسل کو آرا چنا فوب کہا جاتا تھا اور انکی خصوصیت یہ ہے کہ یہ عام طور پر ساحلی علاقو ں میں رہتی ہیں اور قد آدم اونچائی تک کی چھلانگ لگاسکتی ہیں۔ اس قسم کی نئی مکڑی سال رواں کے مہینے جون میں چشائر کے علاقے ویرنگٹن میں نظر آئی تھی۔ جہاں کیڑے مکوڑوں ، ننھے پرندوں اور  اس قسم کی دوسری مخلوقات کے لئے دیکھ بھال کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ مانچسٹر میوزیم کے ڈاکٹر دیمتری کا کہناہے کہ یہ مکڑی ایک خاص قسم کے لاروے سے وجود میں آتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -زمین پر زندگی کی اولیں نشانی، اربوں سال پرانے کیڑے کی محجر باقیات برآمد

 

شیئر: