Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی ریستوران نے ا سٹرا کا استعمال ختم کر نیکا ا علان کردیا

ٹوکیو..... جاپان میں ایک بڑی ریستوران چین کی منتظم کمپنی ا سکائی لارک ہولنڈنگز نے اعلان کیا ہے کہ 2020ءتک وہ اپنے تمام ریستورانوں میں پلاسٹک کے اسٹرا دینا بند کر دے گی۔اس اقدام سے وہ اسٹراز کا استعمال روکنے والی پہلی بڑی جاپانی ریستوران چین بن جائے گی۔ اسکائی لارک اس کام کا آغاز رواں سال کے اختتام تک اپنی ایک فیملی ریستوران چین میں ڈسپوزایبل پلاسٹک اسٹرا کا استعمال ترک کرنے سے کرے گی۔ اس وقت چین کے 1300 ریستورانوں میں سیلف سروس ڈرنک کاونٹرز پر اسٹرا فراہم کیے جا رہے ہیں۔کمپنی کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ایسے وقت جب پلاسٹک کے کوڑے سے جنم لینے والی آلودگی دنیا بھر میں سنگین ماحولیاتی مسئلہ بن چکی ہے انسدادی اقدام کرنا کمپنی کی کاروباری ذمہ داری ہے۔

شیئر: