Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی سے ایغور شہریوں کی ملک بدری نہیں کی جائے گی

برلن ۔۔۔جرمنی سے مزید کسی ایغور باشندے کو ملک بدر نہیں کیا جائے گا۔ برلن حکومت نے ایغور مسلم مہاجرین کی چین واپسی کا عمل فوری طور پر ترک کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے یہ معلومات جرمنی کی گرین پارٹی کی درخواست پر فراہم کی ہیں۔ اپریل میں ایک 30 سالہ ایغور لڑکے کو انتظامی غلطی کی وجہ سے جرمنی سے چین واپس بھیج دیا گیا تھا۔ تاہم یہ لڑکا چین پہنچتے ہی لاپتہ ہو گیا ہے۔ چین کے شمال مغربی صوبے سینکیانگ میں اس مسلم اقلیت کو امتیازی سلوک اور شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شیئر: