پاکستان فٹ بال ٹیم کی وطن واپسی ، پرجوش استقبال
لاہور :قومی فٹ بال ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ نے ٹیم کا استقبال کیا۔ قومی فٹ بال ٹیم انڈونیشیا میں ہونے والی ایشین گیمز میں شرکت کے بعد غیر ملکی پرواز سے لاہور پہنچی۔ایئر پورٹ پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ نے ٹیم کا استقبال کیا اور پھول نچھاور کیے۔واضح رہے کہ ایشین گیمز میں قومی فٹ بال ٹیم نے 44 سال بعد پول میچ میں فتح حاصل کرتے ہوئے نیپال کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی لیکن اس کے بعد اگلے مرحلے میں نہیں پہنچ سکی جس کے بعد ٹیم کو واپس آنا پڑا۔