” سپراسٹار“ کی پروڈکشن جلد شروع کروں گی ، مومنہ درید
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار بلال اشرف پہلی مرتبہ ایک ساتھ فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔یہ دونوں پروڈیوسر مومنہ درید کی آنے والی فلم کا حصہ بننے جارہے ہیں جس کا نام” سپراسٹار“ رکھا گیا ہے۔ایک انٹرویو میں مومنہ درید نے کہا کہ میری آنے والی فلم کی پروڈکشن کا کام جلد شروع ہوگا۔اس فلم میں ماہرہ خان اور بلال اشرف مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔مومنہ درید نے مرکزی کاسٹ کے علاوہ تو مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی البتہ احتشام الدین اس فلم کی ہدایات دیتے نظر آئیں گے۔اس فلم کی کہانی،اسکرین پلے اور میوزک اعظم سمیع خان ترتیب دیں گے۔