بالی وڈ کی مشہوراداکارہ ریکھا نئی بالی وڈ فلم میں رقص کرتی دکھائی دیںگی۔ہندوستانی خبروں کے مطابق ریکھا نئی فلم' یملا پگلا دیوانہ پھرسے' میں دھرمیندر اور سلمان خان کےساتھ 'رفتہ رفتہ' گیت میں رقص کرتی نظر آئیں گی۔ حال ہی میں گیت کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں ریکھا سوناکشی سنہا، سلمان اور دھرمیندر کےساتھ موجود ہیں۔